سکھر (بیورورپورٹ ، چوہدری محمد ارشاد ) اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد، اسلام آباد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھنے لگا، خصوصی پرواز اسلام آباد سے سکھر ائیرپورٹ پہنچ گئی اور خورشید احمد شاہ و صوبائی وزراء کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد سے وزیر اعلی سندھ کا خصوصی طیارہ سکھر ائیر پورٹ پہنچا اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ، سہیل انور سیال اور صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگیا،۔