• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’مس مارول‘ کا ٹریلر ریلیز

مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو فلم ’مس ماروول‘ کا ٹریلر ریلیز
مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو فلم ’مس ماروول‘ کا ٹریلر ریلیز 

مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس نے پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’مس مارول‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

8 جون کو پریمیئر کے لیے تیار پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’مس مارول‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

 اس سیریز میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی، کمالہ خان عرف ’مس مارول‘ کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

اداکارہ ایمان ویلانی جرسی سٹی میں پرورش پانے والی ایک مسلم امریکی نوجوان ہیں۔

کمالہ خان مارول اسٹوڈیوز کی اس سیریز سے ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں۔

ایمان ویلانی نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اُنہیں  معاشرے کو برائی کی قوتوں سے بچانے کے لیے اپنے رول ماڈلز کی فہرست میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔

سیریز میں شکل اور ظاہری خدوخال کو تبدیل کرنے کی غیر انسانی صلاحیت سے بھرپور کمالہ خان عرف ’مس مارول‘ کو دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے ایک مثالی رویہ اپناتے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر کا آغاز کمالہ کی ہائی اسکول گائیڈنس کونسلر کے دفتر سے ہوتا ہے، جس کے بعد ٹریلر میں سیریز کے ایکشن، تھرل اور مزاح سے بھرپور مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیریز میں کمالہ خان کو دن میں خواب دیکھنے والی اور اپنی دنیا میں مگن رہنے والی سپر ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی وہ کچھ عجیب قسم کی کائناتی طاقتوں سے بھی بھرپور نظر آرہی ہیں۔

ان عجیب قسم کی کائناتی طاقتوں میں توانائی کے دھماکے کرنا، ہوا میں چلنا اور چند دیگر صلاحیتیں شامل ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید