پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، بی اے پی نے اتحادیوں کے مشترکہ فیصلے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے سوال ہوا کہ کیا آپ باقی اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گی یا انفرادی طور پر؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انفرادی فیصلہ کرے گی۔
زبیدہ جلال سے پوچھے گئے ایک اور سوال ’ق لیگ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا فیصلہ مشترکہ ہوگا؟‘ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی۔