وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی پارٹی کے اراکین کو خط لکھ کر ڈرایا دھمکایا ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کو اپنے ارکان پر قابو نہیں، اس لیے آصف زرداری کو اپنے پارٹی ایم این ایز کو خط لکھنا پڑا اور اپنے ارکان کو 63 اے کی دھمکی دینا پڑی۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پارلیمینٹ لاجز میں محصور ہیں، اپوزیشن ارکان اسمبلی کرب میں ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، آئینی تقاضا ہے ادارے حکومت وقت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے ہینڈلر باہر بیٹھے ہیں۔