گوادر (اکبر جندانی۔نامہ نگار) حق دو تحریک بلوچستان کا گوادر میں تاریخی موٹر سائیکل پاور شو ریلی۔ آج گوادر پورٹ پر دھرنا ہوگا۔ شٹرڈاؤن ہڑتال بھی جائے گی۔ سمندر ہماری زیست و مرگ کا مسئلہ ہے۔ غیرقانونی ٹرالرنگ کسی بھی صورت قبول نہیں۔ مخالفین آنکھیں کھول کر دیکھیں۔ ریلی اور ریلا میں فرق ہوتا یے۔ حق دوتحریک ماہی گیروں کے بنیادی حقوق کے ضامن ہے۔ جب ٹرالر مافیا کراچی پورٹ بندکرکے غیرقانونی ٹرالرنگ کا مطالبہ منوا سکتا ہے۔ ماہی گیر بھی اپنے روزگار کو تباہی سے بچانے کے لئے گوادر پورٹ کو بند کرسکتے ہیں۔ مولانا ھدایت الرحمن اور دیگر کا خطاب۔ حق دوتحریک بلوچستان کی اپیل پر گوادر میں تاریخ ساز احتجاجی موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔