• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر میری روز کا آئینے پر پیغام

زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے والی سب انسپکٹر میری روز
زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے والی سب انسپکٹر میری روز

رحیم یارخان میں شوہر کے جھگڑوں سے تنگ آکر خود کشی کرنے والی سب انسپکٹر میری روز نے خودکشی سے قبل اپنی والدہ کے لیے آئینے پر پیغام لکھا تھا جس کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر میری روز نے خودکشی سے قبل اپنی ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر لال رنگ سے ایک پیغام لکھا۔

میری روز نے اپنے پیغام میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے۔‘

سب انسپکٹر میری روز کا آخری پیغام
سب انسپکٹر میری روز کا آخری پیغام

سب انسپکٹر میری روز کے اس آخری پیغام کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر میری روز نے شوہر سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، دونوں کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

سب انسپکٹر میری روز کے شوہر دلاور لاہور میں پولیس انسپکٹر ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید