پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کی بیٹی کی شادی میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔
روبینہ خالد نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی بارات کے دن کی تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں بلاول بھٹو زرداری بھی نوبیاہتے جوڑے کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔
روبینہ خالد کی بیٹی نے اپنی بارات کے دن ہلکے رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر سیاہ لباس میں نظر آئے۔
سینیٹر پی پی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری بیٹی کی بارات کا دن۔‘
اُنہوں نے بیٹی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُن کی بیٹی کو اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کی تمام خوشیاں عطا فرمائے، آمین۔‘