• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرستار نے کپل شرما کو ڈلیوری رائیڈر کے روپ میں پہچان لیا

معروف بھارتی کامیڈین اور کپل شرما شو کے ہوسٹ کپل شرما ان دنوں بھارتی اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر نندیتا داس کی فلم میں اپنے کردار کی شوٹنگ کے لیے شمالی مشرقی بھارتی ریاست اوڑیسہ کے صدر مقام بھوبینسور میں موجود ہیں۔ 

اس فلم میں کپل ایک فوڈ ڈلیوری رائیڈر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم انکے ایک پرستار نے جمعہ کو ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کپل شرما ایک اورنج ٹی شرٹ میں ملبوس ایک بائیک پر اپنے پیچھے ایک ڈلیوری بیگ لگائے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔  

تصویر کے ساتھ اس فین نے کیپش تحریر کیا، سر میں نے آج آپ کو لائیو دیکھ لیا۔ فین کے اس پوسٹ کے جواب میں کپل نے لکھا، کسی کو بتانا مت۔ 

ایک اور فین نے کمنٹ کیا، میں کپل کو ڈھونڈ رہا تھا اس میں۔ سیویگی والا (بھارتی فوڈ ڈلیوری کمپنی) بندہ کپل نکلا، ایک اور نے پوچھا، سر کیا دوسرا کام ڈھوند لیا ہے؟ ایک نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، پارٹ ٹائم جاب کرتے ہیں کپل پاجی، ایک اور نے کہا، یہ تو سچ میں کپل ہیں!!۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کپل شرما اور نندیتا داس نے اوڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائیک سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات کی تصویر کپل نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی، جہاں چیف منسٹر نے ان کی کافی آؤ بھگت کی، جس پر ان کے مشکور ہیں۔

اس فلم میں اپنے کردار کے متعلق کپل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ نندیتا کے اس پروجیکٹ کے حوالے سے خاصے پرجوش  اور خوش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید