ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اورنج لائن اور میٹرو ٹرین نہیں بجلی گیس کی ضرورت ہے،حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ،عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے مخدوم ہائوس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئےکیا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی مرکز اورپنجاب کی حکومتوں نے ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا مسائل بڑھائے ہیں سیاسی منصوبوں میں قومی سرمائے کے ضیاع کوبے نقاب ہی نہیں بلکہ عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کیاجائیگا ۔کیونکہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے ۔حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی اب ہرفورم پرحکمرانوں کوٹف ٹائم دینے کاوقت آن پہنچا ہے قوم کومیٹروبس یااورنج لائن ٹرین جیسے میگامنصوبوں کی نہیں بجلی اورگیس کی ضرورت ہے ۔ملک میں بجلی کاشارٹ فل مسلسل بڑھ رہا ہے ۔مگر حکمران صرف اپنا کمیشن وصول کرنے کیلئے سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسرا ،محمود حیات ٹوچی خان ،عبدالقادر شاہین اورخواجہ رضوان عالم نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کرتے ہوئے عبدالقادر شاہین کوجنوبی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کاسیکرٹری اورخواجہ رضوان عالم کومیڈیا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کی سابقہ تنظیم اورعہدیداران کی تنظیمی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاگیا ہے اوریہ بات فیصلہ کیاگیا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی جنوبی پنجاب کے ہرضلع کی سطح پرورکرز کنونشن منعقد کریگی اورتمام روٹھے ہوئے سینئر رہنمائوں وکارکنوں کامنانے اورنئے نوجوان ساتھیوں کوشامل کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جنوبی پنجاب کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں یکم جون کوملتان میں سابقہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی جانب سے تقریب کااہتمام کیاجائے گا ۔2جون کوپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کاپہلا ورکرکنونشن ضلع رحیم یارخان ،شام 5بجے منعقد ہوگا جبکہ 3جون کوکوآرڈینیشن کمیٹی کادوسرا اجلاس رحیم یارخان مخدوم ہائوس جمال دین والی میں منعقد ہوگا واضح رہے کہ پارٹی فیصلے کے مطابق تحصیلوں کی تنظیمیں نہیں توڑی گئی وہ بدستور اپنا کام جاری رکھیں گی ۔اجلاس سے سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ کاشتوں کے ساتھ ظالمانہ زرعی ٹیکس کے نفاذ اورحکومتی امرانہ اقدامات پرپیپلزپارٹی خاموش تماشائی نہیں بنے گی بلکہ اس مسئلے پرکاشتکاروں کی آواز میں آواز ملا کران کے ساتھ کھڑی ہوگی ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جنوبی پنجاب کی میرٹ پرتنظیم سازی کی جائے گی۔ دریں اثنا ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ اور سٹی صدر رانا شاہد الحسن کی قیادت میں وفد نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کے علاوہ لیگی رہنما شیخ اطہر ممتاز ، عابد باکسر ، یوسی چیئرمین رانا ابراہیم مدنی بھی ہمراہ تھے۔