• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو کے بجائے زمینی حقائق پر مبنی ترقی کی طرف بڑھنا ہوگا : یوسف رضا

ملتان (سٹاف رپورٹر)  سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی خطہ کے ادیبوں، دانشوروں نے وسیب کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،تحریر و تحقیق کا عمل بھی کسی معاشرے کا حسن ہوتا ہے،مستقبل میں ایسے فورم کی ملکی سطح پر ضرورت وافادیت میں مزید تیزی آئیگی، میں نے اپنے دور میں سرائیکی خطہ کی محرومی کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا،ملتان پاکستان کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ ہمیں میٹرو کے بجائے زمینی حقائق پر مبنی ترقی کی طرف بڑھنا چاہئے، ان خیالات کااظہارانہوں نے سرائیکستان دانشور فورم کے جنرل سیکرٹری عامر شہزاد صدیقی کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدر فورم ملک نسیم حسین لابر اور میزبان عامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ سرائیکستان دانشور فورم خطے کی  شناخت کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت و اہمیت و محرومیت کے حوالے سے دانشوروں سے مشاورت کرکے سفارشات مرتب کرتا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر جاوید صدیقی، شاکر حسین شاکر نے  خطاب کیا۔
تازہ ترین