پشاور (نمائندہ جنگ )تھانہ خان رازق شہید کی حدود کے محلہ جنگی میں خواجہ سرا کو معمولی تکرار پر اپنے دوست نے فائرنگ کر کے قتل کردیا _احسان اللہ ولد امانت نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے خواجہ سرا دوست ناصر خان عرف مانو کے ہمراہ محلہ جنگی میں اس کے دوست ثناءاللہ کی دکان میں موجود تھا کہ اس دوران مانو اور ثناء اللہ کے مابین تکرارہو گئی تکرار کے بعد ثنا ءااللہ نے فائرنگ کرکے مانو کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا مدعی کے مطابق ایک روز قبل بھی دونوں کے مابین تکرار ہوئی تھی۔