• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی گولہ باری سے معروف یوکرینی بیلے اسٹار ہلاک

جنگ زدہ ملک یوکرین کے معروف بیلے اسٹار آرٹیوم داتسیشین روسی گولہ باری  سے ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں معروف یوکرینی بیلے اسٹار آرٹیوم داتسیشین روسی گولہ باری کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

بیلے اسٹار گزشتہ ہفتے سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

43 سالہ بیلے اسٹار یوکرین کے نیشنل اوپیرا میں ایک پرنسپل ڈانسر تھے اور اُن کا شمار یوکرین کے معروف بیلے اسٹارز میں ہوتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلے اسٹار آرٹیوم داتسیشین کی آخری رسومات یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرینی اداکارہ اوکسانا شویتس کیف میں ایک رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

اداکارہ اوکسانا کی عمر 67 برس تھی، انہیں یوکرین کے اعلیٰ ترین فنکارانہ اعزازات میں سے ایک سے نوازا گیا تھا، جس کا لقب تقریباً 'یوکرین کی اعزازی آرٹسٹ' کے طور پر ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید