• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا اسلاموفوبیا سے نمٹنے پر متفق، مسئلہ کشمیر پر توجہ مبذول کرائیں گے،شاہ محمود

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اسلاموفوبیا سے نمٹنے پر متفق ہوچکی ہے،او آئی سی اجلاس میں سو سے زائد قرار دادیں زیر بحث آئیں گی۔مسئلہ کشمیر پر دینا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔وہ ہفتہ کو وزارت خارجہ میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے سرکاری ترانہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چند ماہ میں دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے جو اعزاز کی بات ہے۔یہ اجلاس اس لئے بھی منفرد ہے کہ یہ پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزراء خارجہ 23مارچ کو پریڈ میں شریک ہوں گے ۔غیر ملکی مہمان ہماری ثقافت اور اس دن جو قومی یک جہتی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید