• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب کے ساتھ منگنی کرلی ہے، اپنی منگنی سے متعلق تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عاصم اظہر نے اپنی منگنی کا اعلان ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کیا، جس میں وہ اپنی منگیتر کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں گلوکار عاصم اظہر نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ میری منگنی ہوگئی ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے منگنی کے اعلان کے بعد ان کے مداح بھی کافی خوش ہو رہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے مبار کباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے گلوکار عاصم اظہر کو منگنی کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید