جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی شخصیات سے ملاقات میں عثمان بزدار کو ہٹانے کا نہیں کہا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ پنجاب میں ہونے کیا جارہا ہے، ہم صورت حال دیکھ کر اپنا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔
ترین گروپ کے 17 ارکانِ اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومتی ٹیم کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔