• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان رجیم احسان فراموشی کر رہی ہے: شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم احسان فراموشی کر رہی ہے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس بار بھی ناکامی افغان طالبان رجیم کا مقدر بنے گی، ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ آئندہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر افواج نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان پُرامن ملک ہے اور ہم نے کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ افغان عوام اور پناہ گزینوں کے لیے ہمیشہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی تاہم افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اعتماد اور احسان کو نظر انداز کیا اور افغانستان میں طالبان رجیم بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مسائل کو مذاکرات اور ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ جارحیت کرنے والوں کے خلاف مناسب اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید