راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں آج بدھ کو مرکزی امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں پشاور سے ڈیڑھ بجے دن راولپنڈی پہنچنے پر ٹرین مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔ پریس کانفرنس میں اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں‘ جبکہ حکمران مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں۔کرپشن کیخلاف ہماری جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔ اس موقع پر سید عذیر حامد‘ رضا احمد شاہ‘ ملک محمد اعظم‘ بختیار الحق کیانی‘ ڈاکٹر اشتیاق عرفان‘ ظہور حسین شاہ‘ نوید بنگش‘ محمد حنیف چوہدری اور دیگر بھی موجودتھے۔