• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے حملے نسل کشی تھی، امریکا

امریکا نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ میانمار میں 2016 اور 2017 میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج کے حملے نسل کشی تھی۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ برمی فوج نے روہنگیا کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ برمی فوج نے بڑے پیمانے پر مظالم دانستہ کیے۔ برمی فوج کا مظالم کے ذریعے روہنگیا کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کرنے کا ارادہ تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید