مردان (نمائندہ جنگ) تھانہ ہوتی کے علاقہ شیر آباد میں کراچی سے میکے آنے والی مہمان خاتون بھائی کے ہاتھوں قتل ہوگئی ،خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی،شیر آباد نالی پارہوتی کے رہائشی ارشاد ولد گل شاد نے پولیس کو بتایاکہ اس کی ہمشیرہ مسماۃ (ف)کی شادی چار سال قبل بلال کے ساتھ ہوئی تھی مقتولہ دس یوم قبل میکے آئی تھی وقوعہ کے روز مقتولہ مبینہ ملزم تمریز کے گھر میں موجود تھی پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم تمریز نے بھائی کو فون کرکے واردات کے حوالے سے بتایا خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی مبینہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔