• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی 4 میں سے 2 مطالبات بھی مان لے تو ساتھ دوں گا، احمد حسین ڈیہڑ


عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے 4 میں 2 مطالبات ماننے پر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں احمد حسین نے کہا کہ وہ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ان کے 4 میں سے 2 مطالبات بھی مان لیے جائیں تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت نے میرے مطالبات نہ ماننے تو وہ 28 مارچ کو اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن نے مزید کہا کہ ان کے گھر پر حملہ کروایا گیا اور ان کے بچوں کی شادی نہ ہونے سے متعلق باتیں کی گئیں، وہ انہیں کیا سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید