لاہور (نمائندہ جنگ) پنجا ب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا ز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوگی۔ عمران نیازی آپ نے جتنی اننگز کھیلنی تھیں کھیل لی،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو تڑیاں لگاتے ہیں، تڑیاں لگانے سے بات نہیں بنتی،وزیر اعظم کو بہت پہلے مشورہ دیا تھا کہ اپنی انا کے بت کو توڑ دیں، اس وقت ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے جب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی عمران خان ہوش کھو چکے ،انکو پمز ہسپتال سے اپنا چیک اپ کروانا چاہیے ،ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ۔