• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران تجارت میں 24 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ نوروز ایک پل کی مانند طویل عرصہ سے ہماری اقوام کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو مضبوط کرتا آرہا ہے انہوںنے بیان میں کہاکہ گزشتہ سال ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات میں بہت مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہےمیرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ گذشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 25فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین اس دوطرفہ تعلقات کو دوستی اور بھائی چارگی کے ذریعے مثالی بنانے کے لئے پرعزم ہیں بلاشبہ نوروز اس اچھے اقدام کے لئے ایک اچھا آغاز ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید