• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل باضابطہ ’میاں بیوی‘ بن گئے

دسمبر 2021 میں شادی کرنے والی بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تین ماہ بعد شادی رجسٹرڈ کروالی اور باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل مبینہ طور پر 19 مارچ کو عدالت گئے اور اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک عالیشان ریسٹورنٹ میں جا کر اس خوشی کے موقع کو منایا۔

کہا جارہا ہے کہ جوڑی کا تعلق مختلف مذاہب ہے، جس وجہ سے انہیں بھارتی کے خصوصی میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کو عدالت میں رجسٹرڈ کروایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایک ہندو پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ویکیپیڈیا پر نظر دوڑائی جائے تو کترینہ کیف کی والدہ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد کا تعلق مسلم مذہب سے ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے والدین کے مختلف مذاہب کے باوجود کترینہ خود کس مذہب کی پیروی کرتی ہیں اس متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید