• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر 17سالہ امریکی لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی


غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے پر امریکی لڑکی نے خودکشی کر لی، ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ارسلان اور کمال انور نے دھوکے سے 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزحاصل کیں اور اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

شائلن ڈکسن ان کی اس حرکت سے اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے خود کشی کر لی۔

ایف آئی اے نے تکنیکی ذرائع سے ملزموں کا سراغ لگایا اور دونوں کو فیصل آباد کے قصبے ڈجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے ناقابل تردید ثبوت، شواہد اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔

گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ  17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعےدوستی ہوئی، میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، یا پھر امریکا میں ہی لڑکی کے ساتھ سیٹل ہونا چاہتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید