• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم بہن اور میں کل لانگ مارچ کیلئے نکل رہے ہیں، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آپ خدا کی پکڑ میں ہیں، کل میں اور مریم بہن لانگ مارچ کے لئے نکل رہے ہیں، عمران نیازی آپ کو وزیر اعظم کی کرسی سے الگ کریں گے،جتنا مرضی چھپ لیں آپ کا یوم حساب آنے والا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے بتایا کہ عدالت نے بھی کہا ہے ووٹ ڈالنا ہر آدمی کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ڈی چوک میں جلسہ کرکے لوگوں کو آئینی حق سے روکنا چاہتے ہیں، آپ نے کسانوں، نوجوانوں کا نقصان کیا ہے، اب آپ اس قوم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حد سے باہر نکلنے والوں کا راستہ قوم کو روکنا آتا ہے،کیا اسپیکر نے عمران نیازی کا یس مین بننے کا حلف اٹھایا تھا،فارن فنڈنگ کی داستان میں اسپیکر کا نام آچکا ہے، میرا مشورہ ہے اسپیکر آئین کو فالو کریں۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کے دکھ دیکھتا ہوں تو میرا خون کھولتا ہے،مسلم لیگ ن کے کارکن سن لیں یہ پاکستان بچانے کی جنگ ہے۔

قومی خبریں سے مزید