• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی زمین پر مزار سے وہ زمین اوقاف کی ملکیت نہیں ہوجاتی، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نجی زمین پر مزار بننے سے وہ زمین اوقاف کی ملکیت نہیں ہو جاتی۔

عدالت نے محکمہ اوقاف کا نجی زمین کا انتظام سنبھالنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا کہ کسی نجی زمین پر بنے مزار پر زائرین کی آمد اور نذرانے کی وصولی سے زمین کی ملکیت اوقاف کو منتقل نہیں ہوجاتی، محکمہ اوقاف نجی زمین کو مالک کی رضامندی کے بغیر تحویل میں نہیں لے سکتا۔

وقف قرار دینے کے لیے زمین کی مستقل وقفیت ثابت کرنا ضروری ہے، مالک کی جانب سے اپنی زمین پر عزیز کی قبر تعمیر کرنے سے زمین وقف نہیں ہوجاتی۔

سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کا 19 نومبر 2003 ءکا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کو 5 کنال 3 مرلہ زمین اور اس پر قائم عمارتوں کا انتظام اور قبضہ 30 دنوں میں مالک کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید