• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا، وزیراعظم میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں۔

بلاول نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے روکنے کے لیے اسپیکر نے آج ایک اور کمزور عذر تراشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وقار سے شکست کا سامنا نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عظیم کپتان کہلانے والا ڈوبتے جہاز پر چوہے کی طرح خود بھی ڈوب جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید