• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناءجاوید کی سالگرہ، کتنے فنکاروں نے شرکت کی ؟


پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں تنازعات میں گھرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے گزشتہ شام اپنی 29 ویں سالگرہ منائی ۔

سوشل میڈیا ایپلکیشنز پر وائرل ہونے والی ثناء جاوید کی سالگرہ کی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر، معروف گلوکار عمیر جسوال کے ہمراہ کیک کاٹ رہی ہیں اور اس دوران گانوں پرخوب جھوم بھی رہی ہیں۔

ثنا ء جاوید کی جانب سے اپنی سالگرہ پر کریم رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا گیا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

دوسری جانب ثناء جاوید کی سالگرہ پر سیاسی پاکستان شوبز انڈسٹری اور متعدد اور معروف شخصیات بھی نظر آ رہی ہیں جن میں یاسر حسین، اقراء عزیز، اسد صدیقی، زارا نور عباس، عدنان صدیقی،  ندا یاسر، یاسر نواز، فریحہ الطاف، شرمیلا فاروق و دیگر فنکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ثناء جاوید نے معروف شخصیات کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے منفی رویئے سے متعلق الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ثناء جاوید آج کل جیو انٹرٹینمنٹ ہی کے ایک اور مشہور ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ میں ایک بھولی بھالی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں اور نئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید