• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران کو وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچادیا گیا


وفاقی وزیر برائے خارجہ امور، شاہ محمود قریشی اور وزیر برائے دفاع پرویز خٹک کی پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت، چوہدری برادران سے ملاقات  ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے پرویزالہیٰ، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ اس ملاقات میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزراء کی جانب سے چوہدری برادران کو وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا، اس دوران دونوں پارٹی رہنماؤں کے درمیان  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے وفاقی وزرا کی ملاقات  کے دوران طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے 3 سال سے درپیش مسائل سے وزراء کو آگاہ کیا، ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے بحث بھی کی گئی۔

ملاقات سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  وفاقی وزراء کی جانب سے  کہا گیا کہ وزیر اعظم کو ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی، آج کی ملاقات سے متعلق پارٹی صدر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید