• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ سے ملاقات کے بعد وفاقی وزراء کا وفد بی اے پی سے ملنے پہنچ گیا


وفاقی وزراء پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد بی اے پی قیادت سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک کی بی اے پی کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئےحکومتی وفدکی اتحادیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں، حکومتی وفد سے ملاقات میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد مگسی، وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے شرکت کی۔

بی اے پی کے سردار اسرار ترین، میر احسان اللّٰہ ریکی اور روبینہ عرفان بھی موجود تھیں، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی وفد نے وزیر اعظم کا اہم پیغام بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کو پہنچایا، دونوں جماعتوں  نے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید