• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے خطاب پر شہباز شریف کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دے دیا۔ 

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بےتکی توجیہات تراشنا شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بےوقوف بنایا۔

قومی خبریں سے مزید