• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم، حمزہ کی طرف سے پرتپاک استقبال، جگنو محسن کا گوجرانوالہ میں خطاب، اعلیٰ قیادت کا خراج تحسین

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)پی پی184سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن گزشتہ روز اپنے کئی سو ساتھیوں کا قافلہ لے کر ماڈل ٹاؤن پہنچیں تو مریم نواز،حمزہ نواز،مصدق ملک،محمد زبیر،عظمیٰ بخاری سمیت ن لیگ کی دیگر قیادت نے انکا شاندار استقبال کیا،جگنو محسن کے ساتھ لیگی قیادت کی مشاورت جاری تھی کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا پیغام جگنو محسن کو دیا کہ وہ اپنا قافلہ لے کر کامونکی چلی جائیں ،وہاں سے مریم نواز کی زیر قیادت آنے والے لانگ مارچ کومرکزی کنٹینر پر جوائن کریں،جگنو محسن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کامونکی پہنچیں تو ان سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے رابطہ کیا اور جگنو محسن کو قافلے سمیت گوجرانوالہ گھر آنے کی دعوت دی،جگنو محسن جب خرم دستگیر کے گھر پہنچیں تو خرم دستگیر نے جگنو محسن کے ایک ایک کارکن کو گلے لگایا ،انہیں خوش آمدید کہا،اسی دوران خرم دستگیر کو اعلیٰ قیادت کا ٹیلی فون آیا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا ہفتہ کو گوجرانولہ کا جلسہ اتوار تک ملتوی کیا جائے،اس بات کا اعلان خرم دستگیر اپنے ساتھ جگنو محسن کو ساتھ لے جا کر کریں، اعلیٰ قیادت کی طرف سے ملنے والی ان ہدایات کے بعد جگنو محسن اور خرم دستگیر جیسے ہی گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچے تو وہاں پرموجود ہزاروں افراد نے ان کا استقبا ل کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے اسی شہر گوجرانولہ میں کئے گئے خطاب کی بدولت آج نا اہل،نا لائق اور کرپٹ حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ ہو رہا ہے،پاکستان کا مستقبل نوازشریف ہیں،اگلے انتخابات مکمل آزادانہ ماحول میں ہوں گے ،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کو حق حکمرانی سونپیں گے،جگنو محسن کے اس تاریخی خطاب پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے انہیں بردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید