• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، جعلی دستخط سے جائیداد نام کرواکر ایڈووکیٹ کو قتل کردیا

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن کہ رہائشی معروف ایڈووکیٹ رانا محمد سعید کی جائیداد جعلی دستخطوں سے مبینہ ملزم اویس نے اپنے نام کروا لی اور بینک سے 31لاکھ روپے بھی نکلوا لیے ،راز فاش ہونے پر پکڑے جانے کے خوف سے ایڈووکیٹ کا کام تمام کر دیا، فیروزوالا پولیس نے مقتول کی بیٹی زاہدہ پروین کی درخواست پر مقتول کی پوتی سحراور اویس کے علاوہ چھ دیگر افراد کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ نے کاروائی کا ارادہ کیا تو ملزموں نے اسے سوتے میں ‏منہ پر سرہانہ رکھ کرہمیشہ کی نیند سلا دیا۔پولیس نےضروری کارروائی شروع کر دی، تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید