• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی منحرف ارکان کا عمران خان کا مقابلہ کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے کہا ہے کہ کل تک ساری چیزیں کلیئر ہوجائیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزاہ کے ساتھ‘ میں پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز باسط بخاری اور رمیش کمار نے گفتگو کی۔

باسط بخاری نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، ایسی باتیں کوئی بے وقوف ہی کر سکتا ہے۔

باسط بخاری نے مزید کہا کہ یورپی یونین کا خط معمول کا تھا، اسے وزیراعظم عمران خان نے اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ زبان ایک ہونی چاہیے، چوہدری پرویز الہٰی کا عمران خان کے پاس جانا سمجھ نہیں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خالد مگسی نے بہت اچھا فیصلہ کیا، جو رکن اپنے عہدے سے ہٹے گا اپنی سیاست کو خراب کرے گا۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے یہ بھی کہا کہ کل وزیراعظم کی باتوں سے بہت مایوس ہوا، ہماری ایجنسیوں کو سازش کا پتہ نہیں چلا، وزارت خارجہ کو پتہ چل گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے نہیں ہٹاؤں گا، آج ہٹا دیا، خان صاحب کو باوقار انداز میں استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

رمیش کمار نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ یہ سیاست نہیں ہوتی کہ اسے راضی کرو اس کو راضی کرو۔

قومی خبریں سے مزید