• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں، فیصل جبوآنہ، ن لیگ کے 7منحرف اراکین بھی ساتھ دینگے، اشرف انصاری کا دعویٰ

لاہور(مقصود اعوان نمائندہ خصوصی) جہانگیر ترین گروپ کے ایک اہم رکن فیصل حیات جبوآنہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مائنس کئے جانے کا ہماراکا مطالبہ پورا ہونے پر جہانگیرترین گروپ کے ارکان بھی اب نون لیگ کی بجائے چودھری پرویز الٰہی کا ساتھ دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان جہانگیر ترین کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ نون فاروڈبلاک کےاشرف انصاری کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مسلم لیگ نون کے 7 منحرف اراکین بھی چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ قاف کے چودھری پرویز الٰہی دوسری بار بآسانی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوجائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید