گلگت (پ ر) گزشتہ روز پرنسس زہرا اور پرنس رحیم نے گلگت میں آغا خان میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا۔ 50بستروں کے اس سینٹر میں ایک ایسامرکز بنایا گیا ہے جو اعلیٰ درجے کی معیاری تشخیص اور ثانوی حفظانِ صحت فراہم کرے گا۔ اِس مرکز سے فراہم کی جانے والی خدمات کی مدد سے گلگت سے صحت کے ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے سنگل، گوپس، علی آباد، سوست، بونی اور گرم چشمہ کی کلینک کو آ پس میں منسلک کیا جائے گا۔ گلگت سینٹر جدید تکنیکی وسائل کے ذریعے پاکستان کے دوسرے حصوں اور دوسرے ممالک میں میڈیکل وسائل اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال سے بھی جڑا ہوا ہے۔ اس طرح کے ’’ای صحت‘‘ کنیکشن کا پہلے ہی سے خطے میں حفظانِ صحت میں تشخیص، علاج اور مجموعی طور پر حفظانِ صحت پربہت زیادہ اثر موجود ہے۔