• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکز اور پنجاب کی پچ پر شکست عمران خان کا مقدر ہے، حافظ حمد اللہ


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مرکز اور پنجاب کی پچ پر عمران خان کی شکست کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ وسیم اکرم پلس اپنے ہی کپتان کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے اپنی کرسی بچانے کے لیے عثمان بزدار کو قربانی کا بکرا بنادیا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عثمان بزدار کو آؤٹ کرانے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچانے کی ناکام کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے، عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے لوٹ سیل میلہ لگایا ہوا ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران سے قوم کا سوال ہے کہ کیا وزارتِ اعلیٰ دے کر ضمیر خریدنا حلال ہے؟

انہوں نے کہا کہ تمہیں جنوبی پنجاب کا وزارت اعلیٰ قبول نہیں، تم جنوبی پنجاب کے باسیوں کو صوبہ خاک بناکے دو گے، مرکز اور پنجاب دونوں پچ پر شکست عمران نیازی کا مقدر ہے۔

قومی خبریں سے مزید