• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق  شہر کراچی میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب اس وقت  7 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں 2010ء میں مارچ کا بلند ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سردار سرفراز کا کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی تین روز مختصر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید