• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عددی برتری کھو چکے ہیں، حافظ حمداللّٰہ


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق شعر کہہ دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں حافظ حمد اللّٰہ نےکہا کہ چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق یہ شعر نذر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’نہ خدا ہی ملا، نہ وصال صنم۔۔نہ ادھر کے رہے، نہ اُدھر کے رہے‘۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان عددی برتری کھو چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ آنے سے عمران نیازی عددی برتری کھوچکے، کپتان وزیراعظم نہیں رہے، قوم سے اس حیثیت میں خطاب نہیں کرسکتے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدر پاکستان کو چاہیے کہ وہ عمران خان نیازی کو اعتماد کا ووٹ لینےکا حکم کریں، وزیراعظم کی عزت اسی میں ہے کہ مستعفی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کی پوری ٹیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید