سوئٹزرلینڈ کی ماحولیات کے تحفظ سے متعلق عالمی تنظیم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں عالمی لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحولیاتی خطرات کا جائزہ لینے اور ان سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی جدید نظام قائم کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے ریموٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے لیے سیٹلائٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔
عالمی تنظیم نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تحفظ، جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔