• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں سکھن تھانے کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشی، کچی شراب اور گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رات گئے سکھن کے مختلف علاقوں لیبر اسکوائر، رند گوٹھ، ریڑھی گوٹھ اور کچی آبادی میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 6 ملزمان گرفتار، جبکہ15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں منشیات فروشی، کچی شراب کی فروخت، گٹکا ماوا کی فروخت اور مفرور ملزمان شامل ہیں۔

زیر حراست افراد میں لیبر کالونی سے 8 جبکہ ریڑھی گوٹھ سے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن میں 4 پولیس موبائلوں کے ذریعے ریپڈ رسپانس فورس کے 50 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید