وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس پہنچنے والے اپنے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کو بےشرم کہہ دیا۔
فواد چوہدری نے اپنے کزن اور ان کے ہمراہ بیٹھے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تصویر پر تبصرہ کیا۔
اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے ’دو اور بے شرم‘ لکھا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔
منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے۔
چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل نور عالم خان اور راجا ریاض کی تصویر پر بھی وفاقی وزیر نے اسی قسم کا تبصرہ کیا تھا۔