• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ


اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پہلے ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم لیڈروں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسودہ تیار ہوتے ہی قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کر دیا جائے گا۔

ذرائعکا یہ بھی کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیش ہو گی۔

بزدار کے آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان ہے۔

بزدار آج آخری تقریب میں شرکت کریں گے

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگِ بنیاد کی تقریب ہو گی۔

بزدار نے شیخ رشید کو مدعو کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو لاہور مدعو کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وقار النساء یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن شیخ رشید کے حوالے کریں گے۔

سردار عثمان بزدار کی بطور وزیرِ اعلیٰ یہ آخری تقریب ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید