وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستانی سفیر کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے پر شرکاء کو اعتماد میں لیا گیا۔
گزشتہ روز وزیراعظم نے کابینہ اور چند صحافیوں کو بھی مراسلے پر اعتماد میں لیا تھا۔