اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مشتاق احمد کے خلاف 8.3بلین کی مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس میں درخواست ہائیکورٹ زیر سماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عابد ذاکرکے علاوہ فاروق ایچ نائیک کے جونیئر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے آصف زرداری کی احتساب عدالت سے بریت مسترد فیصلہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث ریفرنس پر سماعت بغیر کاروائی کے17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔