• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے،گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل مسترد


چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی گئی۔

یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل پر پہلے 22 دسمبر 2021 ء کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے کچھ پہلوؤں پر مزید معاونت کیلئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

عدالت نے کیس دوبارہ سننے کے بعد گزشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔

انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کالعدم قراد دینے کی انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار چاہے تو سینیٹ میں قرارداد پیش کرسکتا ہے، چیئرمین سینیٹ الیکشن کو کسی متعلقہ فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا، الیکشن پراسس کی کوئی انکوائری بھی نہیں کروائی گئی۔

تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنرل ضیاء اور جنرل پرویز مشرف کے ریفرنڈم کا حوالہ بھی دیا، الیکشن کا نہ صرف انعقاد کیا گیا بلکہ دیانتداری سے دیکھا بھی گیا، درخواست گزار اگر سمجھتا ہے کہ دھاندلی ہوئی تو وہ قرارداد پیش کرسکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس پارلیمنٹ میں متبادل فورم موجود ہے، گیلانی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد ایوان میں ہی لا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر نے یوسف گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید