مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں ترین گروپ، چھینہ گروپ، سب عوام کیطرف دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں پرویز الٰہی ایوان مین اپنی جنگ لڑیں گے،ہم اپنی جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وفاق یا پنجاب میں ایک پیسے کی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ موصوف کہتے تھے کہ میں انہیں دیکھ لوں گا، غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے.
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، چار سال تک ہم انتقام سہتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس عددی اکثریت سے بھی زیاد ووٹ ہیں، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔