• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات


تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین اور ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن کے ریسٹورنٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کی ملاقات پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی، ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ملاقات میں اسحاق ڈار، جہانگیر ترین اور اُن کے صاحبزادے علی ترین موجود تھے، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مستقبل میں مل کر کام کرنے کے آپشنز پر غور کیا اور اس حوالے سے آمادگی ظاہر کی۔

دو روز قبل اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید