• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد ایم پی اے جگنو محسن کی حمزہ شہباز سے ملاقات، ن لیگ میں شامل

لاہور،اوکاڑہ(خصوصی نمائندہ، نمائندہ جنگ) اوکاڑہ کے حلقہ پی پی184سے آزاد رکن جگنو محسن نے حمزہ سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی،اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نےکہا کہ اگلا وزیراعلیٰ ن لیگ سے ہوگا،ترین گروپ نے اچھے جذبات کا اظہار کیاہے،جگنو محسن کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ جگنو محسن نے کہا کہ نواز شریف عوامی حقوق، جمہوریت اور آئین کے محافظ ہیں، اس لئے ن لیگ میں شامل ہوئی ،چھوٹے صوبوں کی سنیں گے، معیشت کو مستحکم کریں گے، پورے پاکستان کے رنگ پی ڈی ایم میں جھلکتے ہیں،پریس کانفرنس میں اویس لغاری،ندیم کامران، عطا اللہ تارڑ، منشا اللہ بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔