قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے کرکٹ کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔
انہوں نے عمران خان کیلئے لکھا کہ ’وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔‘
وسیم اکرم نے لکھا کہ ‘یہ عہدہ یا طاقت یا نام نہیں ہے جس کے لیے وہ لڑ رہا ہے، یہ اس کی تقدیر ہے جس کے لیے وہ جنگ کررہا ہے۔‘
اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔